۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
طاهر النونو

حوزہ/ حماس کے اعلیٰ رہنما طاہر النونو نے غزہ میں جاری جنگ کے عارضی خاتمے کی کسی بھی تجویز کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ایک مستقل جنگ بندی کے مطالبے کو دہرایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے اعلیٰ رہنما طاہر النونو نے غزہ میں جاری جنگ کے عارضی خاتمے کی کسی بھی تجویز کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ایک مستقل جنگ بندی کے مطالبے کو دہرایا۔

طاہر النونو نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عارضی جنگ بندی کا مقصد صرف مستقبل میں حملے دوبارہ شروع کرنا ہے، جسے حماس پہلے ہی ناقابل قبول قرار دے چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز ایک نامعلوم ذریعے نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کی تفصیلات فراہم کیں۔ اس کا کہنا تھا کہ ثالثین نے ایک ماہ سے کم مدت کی جنگ بندی کی تجویز دی ہے۔ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں موساد کے سربراہ دیوید بارنیاع، سی آئی اے کے سربراہ بیل برنز، اور قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے شرکت کی، جس میں اس محدود جنگ بندی کے دوران قیدیوں کے تبادلے اور غزہ میں امدادی سرگرمیوں میں اضافہ پر بھی بات چیت ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .